کیماڑی ،زہریلی گیس پھیلنے سے 6 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے کیماڑی میں پراسرار زہریلی گیس پھیلنے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ سو سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔
زہریلی گیس کہاں سے خارج ہوئی تاحال کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔
وفاقی وزیر علی زیدی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ہسپتال پہنچنے والوں کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔
دوسری جانب واقعے کی اطلاع ملتے ہی وفاقی وزیر علی زیدی، صوبائی وزیر سعید غنی، سماجی رہنما فیصل ایدھی و دیگر ہسپتال پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ نیوکلیئر بایولوجیکل کیمیکل ڈفینس کی ٹیم نے تحقیات شروع کر دی ہیں، زہریلی گیس کہاں سے آئی جلد معلوم ہوجائیگا۔
By the Help of Almighty, things are now getting under control. NBCD team is deployed & are investigating root cause of the poisonous gas. I have just now personally visited East Wharf & checked on the ships, including the vessel carrying soya bean from the US without any mask. pic.twitter.com/kq5PM20NYH
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) February 16, 2020
متاثرین کا کہنا ہے کہ بندرگاہ پر کسی بحری جہاز سے کیمیکل نکالنے کے دوران ہوا میں گیس شامل ہوئی۔
ترجمان کے پی ٹی کے مطابق پورٹ پر کوئی ایسا جہاز نہیں لگا جس سے بو پھیلی ہو، تمام متاثرہ افراد کو روڈ سے اٹھایا گیا، پورٹ پر بو پھیلنے کی کوئی اطلاع نہیں۔
اس سلسلے میں ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کے نمونے حاصل کر لئے ہیں جن کے مختلف ٹیسٹ کئے جائیں جس سے معلوم ہوسکے گا کہ کون سی گیس ہے جس سے اتنے لوگ مثاثر ہوئے۔
واضح رہے کہ متا ثرہ افراد کا کہنا ہے کہ ان کا دم گھٹ رہا ہے، تمام افراد کو فوری طور پر آکسیجن فراہم کی جارہی ہے۔
اس واقعے کے بعد کیماڑی میں یہ افواہ پھیل گئی کہ چین سے آئے ہوئے کسی کنٹینر کو کھولنے کے بعد علاقے میں وائرس پھیل گیا۔
پولیس کی جانب سے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ، زہریلی گیس سے متاثرہ تین افراد آئی سی یو میں داخل ہیں جبکہ ایک شخص وینٹی لیٹر پر وارڈ میں زیر علاج ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

