Advertisement

بجلی اور گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے، وفاقی کابینہ کا اصولی اتفاق

کیمپ آفسز

Prime Minister Imran Khan chairs meeting of the Federal Cabinet at PM Office Islamabad on July 9, 2019

وفاقی کابینہ میں اتفاقِ رائے کیا گیا ہے کہ بجلی اور گیس کی قمیتوں میں مزید اضافہ نہیں کیا جائیگا۔

تفصیلات کے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے جس میں ملک میں بڑھتی مہنگائی کے ساتھ دیگر اہم موضوعات پر مشاورت کی گئی ہے۔

کابینہ کا مہنگائی سے نمٹنے کے لئے مزید ہنگامی اقدامات اٹھانے اور اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں بھی نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی آٹا اور چینی بحران سے متعلق اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی ہے، ۔

وزیر اعظم نے دالوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی چھوٹ سے متعلق لائحہ عمل تیار کرنے کی بھی ہدایت دے دی جبکہ کابینہ نے پاک ترک معاہدوں اور تقرریوں سمیت بیشتر ایجنڈہ آٹیٹمز کی بھی منظوری دیدی ہے۔

Advertisement

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مہنگائی،بجٹ رپورٹ اور ٹیکس محصولات پر طویل بات چیت کی گئی اور اس متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کو عوام کا بہت احساس ہے، اب عوام کو حکومتی فیصلوں سے ریلیف نظر آئے گا۔

کابینہ اجلاس میں وفاقی وزراء نے بھی مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے تجاویز دیں جبکہ  آٹا،چاول ،دالیں ،چینی اور گھی کی قیمتیں کنٹرول میں رکھنے کے لئے موثر حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

کابینہ کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ بنیادی اشیاء کی کمی نہ آنے دیں۔

وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کردی ہے جس کے مطابق سعدیہ خان سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی کمشنر مقرر کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کو اٹارنی جنرل پاکستانی کے استعفے کی تفصیلات بتائی گئیں اور نئے اٹارنی جنرل کے لئے نام بھی تجویز کئے گئے۔

بیرسٹرعلی ظفر، احمد جمال سکھیرا، خالد جاوید، بابر اعوان اور شاہ خاور کے نام زیر غور ہیں, زرائع کے مطابق نعیم بخاری نے اٹارنی جنرل بننے سے معزرت کر لی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا
وزیراعلیٰ مریم نواز کا بغیر لائسنس والے میڈیکل اسٹورز کیخلاف کارروائی کا حکم
ملک کےتحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سےدریغ نہیں کریں گے، آئی جی پنجاب
راولپنڈی کوہاٹ روڈ پرٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق
پی پی269مظفرگڑھ/ضمنی انتخاب؛ امیدواروں کوانتخابی نشانات الاٹ
پاکستان کاپہلاقمری مشن، اہم حقائق صرف بول نیوزپر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version