Advertisement

وزیراعظم کی قطری امیر سے ملاقات

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے۔

وزیر اعظم عمران خان نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے جمعرات کو یہاں قطر کے دیوان امیری میں ملاقات کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی برائے اوورسیز سید ذوالفقار عباس بخاری بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

دیوان امیری آمد پر قطر کے امیر نے وزیر اعظم اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا۔

قطری امیر تمیم بن حماد الثانی کو ملاقات میں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سےآگاہ کیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لیں۔

Advertisement

وزیراعظم نے امیر قطرکو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا، عمران خان نے کہا مقبوضہ کشمیر میں پانچ اگست سے لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ ہے

دوسری جانب ملاقات میں خطے کی صورتحال پر  بھی بات چیت بھی کی۔

قبل ازیں قطر پہنچے تو وزیر توانائی سعد شریدہ الکعبی نے وزیر اعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم  عمران خان   کی دوست ملک کے سرمایہ کاروں سے  اہم ملاقاتیں ہوں گی، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کےفروغ پر بات چیت  کی جائے گی، تجارت اور ایل این جی سمیت توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی  تبادلہ خیال ہوگا جبکہ قطر کو افرادی قوت کی فراہمی کا معاملہ بھی زیربحث آئے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ معمہ بن گیا، 12 گھنٹے بعد بھی گورنرہاؤس نہ پہنچ سکا
رواں مالی سال کے ٹیکس اہداف میں کمی کیلئے آئی ایم ایف جائزہ مشن رضا مند
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت
غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا معاہدہ دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم
غزہ کے شہداء کو مفتی محمود کانفرنس میں خراجِ عقیدت پیش کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن
بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version