Advertisement

وزیراعظم کا بھارت میں مسلمانوں پر مظالم پر سخت تشویش کا اظہار

وزیراعظم

وزیراعظم  عمران خان نے بھارت میں مسلمانوں پر  ہونے والے مظالم پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے بھارت میں مسلمانوں پر  ہونے والے مظالم پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں پولیس اور آر ایس ایس کے زریعے مسلمانوں پر ریاستی دہشتگردی کی جارہی ہے۔

وزیراعظم نے بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کی تصاویر  ٹوئیٹ کیں اور لکھا کہ بھارت میں بسنے والے 20 کروڑ مسلمانوں کے ساتھ کشمیری نوجوانوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں عالمی برادری کو متنبہ کررہا ہوں وہ بھارت میں مظالم کو رکوائیں، اگر عالمی برادری نے مداخلت نہ کی تو اس کے اثرات خطے ہی نہیں پوری دنیا پر پڑیں گے۔

واضح رہے کہ نئی دہلی میں   جاری فسادات میں اب تک 41 مسلمان قتل ہوچکے ہیں جبکہ کئی گھراور تعلیمی ادارے بھی جلا دیے گئے ہیں۔

ہندوتوا نظریے کے  بی جے پی اور آر ایس ا یس کے کارکنان   پولیس کی سرپرستی میں مسلم آبادیوں پر حملے کررہے  اور مودی سرکار خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version