کشمیری مایوس نہ ہوں، انشاء اللہ اس مشکل سے نکلیں گے

وزیرِاعظم عمران خان یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر کا دورہ کررہے ہیں۔
یومِ یک جہتیٔ کشمیر پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس ہوا جس سے وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے خطاب کیا۔
وزیرِاعظم کا کہنا ہے کہ کشمیریوں سے کہتا ہوں کہ کبھی مایوس نہ ہوں، انشاء اللہ اس مشکل سے نکلیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ میں ایک جمہوریت پسند آدمی ہوں، اقتدار کی خاطر جمہوریت پسند نہیں بنا، مغرب اسی لیے آگے بڑھا کہ وہاں جمہوریت آئی اور ہمارے پاس بادشاہت آئی۔
انہوں نے کہا کہ قومی اتفاقِ رائے کی بات کی، جس پر میں وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے ساتھ ہوں، قومی ہم آہنگی اور اتفاق سے متعلق راجہ فاروق حیدر کی بات سے متفق ہوں، میری کسی سے ذاتی لڑائی نہیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ جتنی جمہوریت مضبوط ہوگی وہاں ترقی ہو گی، بری سے بری جمہوریت بھی آمریت سے بہتر ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ امریکا میں تیس تیس سال بعد کرپشن کرنے والوں کو جیل میں ڈالا گیا، چین میں کرپٹ عناصر کو سزا دی گئی۔
آزادی کی جدوجہد میں کشمیری اکیلے نہیں، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں
واضح رہےکہ آج 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں دن کا آغاز سائرن بجا کر اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے کیا گیا۔
صدر اور وزیراعظم کے پیغامات
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا بھارت نےسلامتی کونسل کی قراردادوں کی براہ راست خلاف ورزی کی، بھارت نے 80 لاکھ کشمیریوں کو اپنی ہی سر زمین پر قیدی بنا رکھا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن کشمیریوں کیلئے اپنی حمایت کی تصدیق کا دن ہے، کشمیریوں کو چھ ماہ سے بھارت کے غیر انسانی لاک ڈاؤن کا سامنا ہے، جمہوریت اور انسانی حقوق سے متعلق بھارتی دعوے بے نقاب ہوگئے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا بھارت نے 9 لاکھ فوج کے ذریعے کشمیریوں کو اُن کی سر زمین پر قیدی بنا دیا، پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا، دنیا خطے کے امن و سلامتی کو خطرات سے بچانے کیلئے کردار ادا کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

