Advertisement

حیدرآباد:فلیٹ میں آگ لگنےسے 4 افرادجاں بحق

حیدرآباد

حیدرآباد میں ایک فلیٹ میں آتشزدگی کےواقعےماں اور 3 بیٹیاں جاں بحق جبکہ ایک بیٹی جھلس کرزخمی ہوگئی۔

تفصیلات  کےمطابق حیدرآباد کےعلاقےسائٹ ایریامیں ایک فلیٹ میں رات گئےاچانک  ٓاگ  بھڑک اٹھی  جس میں ماں اور 3 بیٹیاں جھلس کرجاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک  بیٹی زخمی ہوگئی۔

  پولیس کاکہناہے کہ  کسٹم ہاؤس کے قریب لیبر فلیٹس میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے پورے گھرکواپنی لپیٹ میں لے لیا۔ گھرمیں موجودبیوہ خاتون جنت بی بی اوران کی 3 بیٹیاں صنم، نیہا اورعاصمہ جاں بحق ہوگئیں۔

مقتولہ کی چوتھی 22 سالہ بیٹی ریشم جھلس کرزخمی ہوئی، جس کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ لاشوں کوبھٹائی اسپتال منتقل کیا گیاہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ آگ پرقابو پالیا گیاہے، تاہم واقعےکی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی آئی اے کی انتظامی غفلت، 40 ارب روپے کے اثاثے غیر یقینی صورتحال کا شکار
ملائیشیا میں وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب؛ گارڈ آف آنر پیش
رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ، موسم خوشگوار
سینیٹ اجلاس کل شام 4 بجے طلب، 39 نکاتی ایجنڈا جاری
وزیراعظم کا سرکاری دورۂ ملائیشیا، دوطرفہ تعاون کے نئے باب کھلنے کی توقع
کراچی، جماعت اسلامی کا یکجہتی غزہ مارچ، فلسطین سے وفاداری کا بھرپور اظہار
Next Article
Exit mobile version