کورونا سے لڑنا ہے تو وزیراعلیٰ سندھ سے سیکھو ،پلوشہ خان

پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ کورونا سے لڑنا ہے تو وزیراعلیٰ سندھ سے سیکھو۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری حکومت کے اقدامات کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ دنیا سید مراد علی شاہ کی تعریف کر رہی ہے مگر عمران خان نے چھوٹے ذہن کا مظاہرہ کیا ۔
پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ تافتان میں قرنطینہ کیمپ انسانیت کی توہین ہے۔
اپنے بیان میں سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے یہ بھی کہا کہ قوم مشکل حالات سے گذر جائے گی مگر تاریخ سلیکٹڈ کو نالائق ہی لکھے گی۔
پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے مزید کہا کہ عمران وزرا سےاور قوم عمران سے پریشان ہے، عمران خان کے مستعفی ہونے سے عوام کو نالائق وزراءسے بھی نجات مل جائے گی۔
پاکستان میں کوروناوائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 385 ہوگئی
یادرہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے آج 81 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 9، اسلام آباد میں 1، پنجاب میں 45 ، خیبرپختونخوا میں 4 جبکہ بلوچستان میں 22 کورونا وائرس کے کیس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 385 تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 217، بلوچستان میں 45 ، خیبرپختونخوا میں 23 ،اسلام آباد میں 8 ، گلگت بلتستان میں 13 ، پنجاب میں 78 اور آزاد کشمیر میں 1 مریض موجود ہے
خیال رہے کہ کرونا وائرس سے اب تک پاکستان میں 4 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جن میں سے دو کراچی میں اور دو اسلام آباد میں صحت یاب ہوئے جبکہ گزشتہ روز معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں دو افراد کی کورونا وائرس سے ہلاکت کی تصدیق کی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News