Advertisement

عوام کی فلاح وبہبود اور وطن عزیز کی ترقی کیلئے محنت کررہے ہیں، اسد قیصر

قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عمران خان کے وژن اورمشن کے مطابق عوام کی فلاح وبہبود اوروطن عزیزکی ترقی کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے    قائداعظم ا سکول اینڈکالج ضلع مردان کے ہونہارطلباء وطالبات میں  تقسیم انعامات کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے  ہوئے کہا کہ مشکلات اورمایوسی کادورختم ہونے کوہے

اسد قیصر نے کہا کہ عمران خان نے سیاست میں عام لوگوں کوموقع دیاہے ،خوشحالی اورترقی کاسفرشروع ہونیوالاہےجبکہ  مہنگائی کی شرح  بھی کم ہوگئی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت  نے تعلیم میں جواصلاحات کیں ہیں ان کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے جبکہ طورخم سے پشاورتک اکنامک کوریڈوراورڈی آئی خان تک ایکسپریس ہائے وے جبکہ چکدرہ سے خوازہ خیلہ تک موٹروے تعمیرکی جارہی ہیں۔

حکومت کی پالیسویوں سےملک معاشی طور پر مستحکم ہو جائے گا، اسد قیصر

Advertisement

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ تباہ اسکولوں کی بحالی پرکام برق رفتاری سے جاری ہےجبکہ ہسپتالوں کوطبی آلات فراہم کئے جارہے ہیں اورسکولوں وہسپتالوں کوشمسی توانائی پرمنتقل کرنیکامنصوبہ بھی جلدشروع ہوجائیگا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغان امن معاہدے کے تناظرمیں 17مارچ کوخصوصی اجلاس طلب کرلیا گیاہےجبکہ پاکستان چاہتا ہے کہ افغان عوام اپنے مستقبل کے فیصلے خودکریں ۔

اسد قیصر نے کہا کہ افغان امن معاہدہ اس خطے کیلئے نیک شگون ہے ، پرامن پاکستان افغانستان میں امن سے مشروط ہے جبکہ افغان عوام کیساتھ ہمارے خونی اورمذہبی رشتے ہیں انہیں ہرمحاذپرسپورٹ کریں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری میں حائل تمام رکاؤٹیں ختم کردی گئیں ہیں، انشاء اللہ اپریل میں رشکئی اکنامک زون کاافتتاح ہوجائیگاجس سے سینکڑوں بے روزگاروں کوروزگارکے مواقع فراہم ہوں گے۔

واضح رہے اس سے قبل قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر  نے اسلام آباد میں قومی اسمبلی سٹرٹیجک پلان 23-2019 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارلیمان شہریوں کو سہولت فراہم کرے گی کیونکہ یہ ایک بالادست ادارہ ہے جہاں عوام کے معاملات پر بات کی جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version