Advertisement

سندھ میں کرونا مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے

مرتضی

مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ کرونا وائرس کے سندھ بھر میں 146 کیسز ہیں، تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں با ت چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، جبکہ 2 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، غیر ضروری آمد و رفت نہ کی جائے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ہمارے خدشات اس وقت درست ثابت ہوئے جب تفتان سے آئے افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، کرونا وائرس سے مقابلہ کرنا ہم سب کے ذمے داری ہے، تفتان میں زائرین کو بہتر طریقے سے قرنطینہ میں نہیں رکھا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ قرنطینہ میں یہ مشکلات پیش آ رہی ہیں کہ لوگ آپس میں مل رہے ہیں، قرنطینہ میں موجود لوگوں کو سمجھانے کے لیے علمائے کرام کی مدد لی جا رہی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ افسوس ہوتا ہے کہ لوگوں نے اس صورتِ حال کا بھی فائدہ اٹھایا، سینیٹائزر نہیں مل رہے، آج صوبے میں موجود ریسٹورنٹس کے حوالے سے اہم فیصلہ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version