نواز شریف کو سیلف آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت

ڈاکٹرز نے نوازشریف کو کورونا وائرس کے خدشے کے باعث سیلف آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جمع کرا دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے نواز شریف کو کرونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر سیلف آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے دل کے معائنے کے لیے یونیورسٹی اسپتال جنیواء سے وقت لیا گیا تھا لیکن کورونا وبا کے خدشے کے باعث چیک اپ کے لیے نہیں لے جایا جاسکتا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میاں نواز شریف عمر کے ایسے حصے میں ہیں جس میں کرونا سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، انہیں وباء کے خطرے کے سبب ہسپتال نہیں لے جایا جاسکتا۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف علاج کی غرض سے بیرون ملک مقیم ہیں۔ عدالت نے علاج کی غرض سے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

