Advertisement

کرونا ٹیسٹ کراؤں گا، خود کو آئسولیشن میں بھی رکھوں گا

وزیراعظم

وزیراعظم

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر برائے پلاننگ اسد عمر، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور چین کا دورہ کر کے وطن واپس پہنچے ہیں، پاکستانی وفد میں شامل تمام افراد کو وطن واپسی پر اب کرونا وائرس کا اسکریننگ ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

اس سلسلے میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بات کر تے ہو ئے چین کے دورے سے آئے ہو ئے وزیر خارجہ شا ہ محمو د قریشی نے کہا ہے کہ کرونا کا ٹیسٹ کراؤں گا، خود کو آئسولیشن میں بھی رکھوں گا،ماہرین نے مجھے 5 دن بعد کرونا ٹیسٹ کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین جانے کا مقصد اظہارِ یک جہتی کرنا تھا، کرونا سے متعلق احتیاط برتنی چاہیئے، سی پیک کے ساتھ ہماری معاشی ترقی جڑی ہے۔

واضح رہےکہ اگر صدر مملکت، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی یا وفد میں شامل کسی دوسرے شخص میں کرونا کی علامت پائی گئی تو پھر انہیں 14 روز کے لیے قرنطینہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version