Advertisement

پاکستان میں ہونے والی تمام شادیاں خطرے میں پڑگئیں، بڑی پابندی لگ گئی

hall

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شادی ہالوں پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظرسندھ کے تمام شادی ہالز بند کردئیے جائیں گے۔

نائب صدر شادی ہالز ایسوسی ایشن اقبال احمد کاکہناہے کہ کراچی بھرمیں یومیہ 300سے 400کےدرمیان شادی کی تقریبات ہورہی ہیں،کراچی بھرمیں 622چھوٹے بڑے شادی ہالز ہیں،کرونا وائرس یقینا وبا ہے اگر حکومت کوئی احکامات دیتی ہے تو ہم 15روز کیلئےکاروبار بند کردیں گے۔

نائب صدر شادی ہالز ایسوسی ایشن نےمزید کہا کہ عوام کی مفاد عامہ کے لیے شادی ہال بند کرنا پڑتے ہیں تو ضرورکریں گے،یہ ایک قدرتی آفت ہے، کاروبار کو ترجیح نہیں دیں گے ۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ شادی کے موقع پرسینکڑوں افراد کامجمع ہوتا ہے،حفاظت پہلی ترجیح ہے،شادی ہال بند کرنے پڑے تو کریں گے،کوئی رسک لینا مناسب نہیں ہوگا۔

نائب صدر شادی ہالز ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ شادی سمیت دیگر تقریبات کے لیے جن بینکوئٹ اور لان کی بکنگ ہو چکی ہے اس پر حکومت احکامات کے مطابق عمل کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version