احساس پروگرام کے تحت تقسیم کی گئی مرغیاں مرنے لگی

وزیراعظم عمران خان کے احساس پروگرام کے تحت تقسیم کی جانے والی مرغیاں مرنے لگی۔
تفصیلات کے مطابق بنوں میں 20 ہزار میں سے 5 ہزار سے زائد مرغیاں مرگئیں۔
شہریوں کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ گاڑیوں میں بیمار مرغیاں لانے اور مرنے کی نشاندہی پر محکمہ لائیو سٹاک کے اہلکار سیخ پا ہو گئے۔
احساس پروگرام کے تحت بنوں کے عوام کو دی جانے والی مرغیوں میں سے آدھی مرگئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دی جانے والی مر غیا ں لو گوں نے کاٹ کر کھائی بھی ہیں،اور کچھ فروخت کر دی گئی جبکہ مر غیا ں مرنے کی افواہیں پھیلا ئی جا رہی ہیں۔
مستحقین کو نہ صرف آمدن کا ذریعہ بننے والے اثاثہ جات فراہم کئے جائیں گے، بلکہ ضرورت پڑنے پر وہ احساس کے بلاسود-قرضہ کی سہولت سے بھی مستفید ہو سکیں گے۔#EhsaasAmdanProgram pic.twitter.com/651BQ1hzR6
— Ehsaas (@Ehsaas_Pk) February 21, 2020
شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ انہیں بیمار مرغیاں دی گئیں جبکہ20 ہزار میں سے 10 ہزار مرغیاں مرگئیں، باقی بھی آخری سانسیں لے رہی ہیں۔
واضح رہے کہ بنوں میں 1460 افراد نے مرغیاں حاصل کرنے کیلئے فارم جمع کئے ہیں،ایک مرغا اور چارمرغیاں 1060 روپے میں ملیں عوام نے شکوہ کیا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو بغیر فارم کے بھی مرغیاں دی گئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News