Advertisement

شہباز شریف کا زہریلا پروپیگنڈا کرونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہے

 

 فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بزدار حکومت نے شہباز شریف کو کھلے دل کے ساتھ خوش آمدید کہا تھا۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ہمیں امید تھی کہ شہباز شریف کرونا کے خلاف حکومت کے شانہ بشانہ جدوجہد کریں گے۔ افسوس انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومت کے خلاف گلی محلے کی سیاست شروع کر دی۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہاکہ شہباز شریف اس برے وقت میں نیلسن منڈیلا بنیں، گوالمنڈیلا نہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ لگتا ہے شہباز شریف پنجاب کے ہر ضلع میں یورپ اور امریکہ کی طرز کے ہسپتال چھوڑ گئے تھے۔ شہباز شریف ایسے تنقید کر رہے ہیں جیسے آپ ایک لاکھ وینٹی لیٹرز اور دس لاکھ حفاظتی کٹس چھوڑ گئے تھے ۔ -تمام ادارے بشمول فوج آرٹیکل 245 کے تحت ملکر کرونا کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔ شہباز شریف ملکی اداروں پر کرونا سے متعلق اعدادوشمار چھپانے کا الزام لگا رہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ شہباز شریف سے گزارش ہے اس کڑے وقت میں مثبت کردار ادا کریں۔ فیاض الحسن چوہان

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version