Advertisement

محکمہ ریلوے کا مزید ٹرینیں بند کرنے پر غور

ٹرین آپریشن

ریلوے حکام نے کراچی سے اندرون سندھ اور پنجاب جانے والی ٹرینیں بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صورتحال دیکھ کر مین لائن کی ٹرینیں بند کی جائیں گئیں جبکہ لاہور، راولپنڈی، پشاور، ملتان، سکھر اور حیدرآباد سے 56 ٹرینیں روزانہ کراچی ریلوے سٹیشن پہنچتی اور روانہ ہوتی ہیں۔

سندھ میں لاک ڈاون سے ٹرین آپریشن جزوی طور پر محدود اور معطل ہوجائے گا،صورتحال کے باعث ریلوے انتظامیہ کی جانب سے 20 ٹرینوں کی بندش زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق مسافروں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید ٹرینیں بند کی جائیں گی،ریلوے آپریشنل افسران نے ٹرینوں کی بندش کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔

اس کے ساتھ ساتھ ٹرینوں کی بندش کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیر ریلوے شیخ رشید کریں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ریلوے انتظامیہ 34 ٹرینیں بند کرنے کا پہلے ہی اعلان کر چکی ہے، اب مزید ٹرینیں بند ہونے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version