ڈاکٹر فیصل سلطان وزیرِ اعظم کے فوکل پرسن برائے کورونا وائرس مقرر

شوکت خانم اسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان کو وزیرِ اعظم عمران خان کا فوکل پرسن برائے کورونا وائرس مقرر کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق وہ نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کی رہنمائی کریں گے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ کریں گے اور انہیں کرونا سے بچاؤ کی تجاویز بھی دیں گے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی تانیہ ایدرس کی جانب سے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر فیصل سلطان کی اس تقرری کے حوالے سے بتایا گیا تھا اور نوٹیفکیشن کا عکس بھی شیئر کیا گیا تھا۔
Looking forward to working with Dr. Faisal Sultan @fslsltn to tackle the #COVID19 pandemic. We must all come together to fight against this virus. Please do your bit by staying home and staying safe to support the government in eradicating this menace! pic.twitter.com/Rp5BuDKw0q
Advertisement— Tania Aidrus (@taidrus) March 25, 2020
شوکت خانم اسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان امریکن بورڈ آف انٹرنل میڈیسن سے ڈپلومہ ہولڈر ہیں جبکہ کنگ ایڈورڈ کالج سے انہوں نے گریجویشن کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

