Advertisement

ہماری اولین ترجیح پاکستانیت کو اجاگر کرنا ہے، وزیراعظم

پاکستانیت

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری اولین ترجیح پاکستانیت کو اجاگر کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیرصدارت فلم انڈسٹری کی بحالی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں فلم انڈسٹری کی بحالی اور سینما کے فروغ سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فلم انڈسٹری کی بحالی خصوصاً سینما کے شعبے کے حوالے سے معاملات پر بات چیت کی جبکہ شرکا نے فلم انڈسٹری اور سینما   کے  فروغ کے حوالے سے مختلف تجاویز  وزیرِ اعظم کو پیش کیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا مقصد معاشرے کی ثقافت، پاکستانیت ، اقدار اور تہذیب و تمدن کے تحفظ کو فروغ دینا ہے جبکہ حکومت ملک کے اصل تشخص کو اجاگر کرنا چاہتی ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت ملک کے اصل تشخص کو اجاگر کرنے کی ہر کوشش کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کرے گی۔

Advertisement

وفاقی حکومت ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے، وزیراعظم

اجلاس میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، سید ذوالفقار عباس بخاری،  سیکرٹری اطلاعات اکبر حسین درانی، فراز چوہدری، پیر سعد احسن الدین، زوریز لاشاری شریک ہوئے۔

واضح رہے اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان  کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ، جس میں ٹڈی دل کے خاتمے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا تھا۔

اجلاس میں   ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت بین الادراہ جاتی  و بین الصوبائی کوراڈنیشن کمیٹیاں تشکیل کی گئی جبکہ صوبوں کی جانب سے مطلوبہ فنڈز کی  فراہمی کی صورتحال اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے تجاویز پیش کی تھی ۔

صوبائی وزرائے اعلیٰ نے  وزیرِ اعظم کو صوبوں میں ٹڈی دل کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ سرویلینس، کنٹرول، مانیٹرنگ اور آگاہی مہم کے حوالے سے کمیٹیاں اور ضلعی سطحی پر متعلقہ ٹیمیں  بھی تشکیل دی جا چکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version