عورت مارچ آئین اور قانون کے دائرے میں ہونا چاہئیے

فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ عورت مارچ آئین اور قانون کے دائرے میں ہونا چاہئیے۔
تفصیلات کے مطابق یومِ خواتین کے حوالے سے ایک بیان میں وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے کہا ہے کہ عورتوں کے حقوق کو اسلام سے زیادہ اہمیت کسی مذہب نے نہیں دی۔
فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ آج وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں عورتوں کے حقوق کے حوالے سے بہت کام ہو رہا ہے، پنجاب میں 104 ڈے کیئر سینٹرز سے خواتین مستفید ہو رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے خیبر پختون خوا سے خواتین کو با اختیار بنانے کا عمل شروع کیا۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement