Advertisement

سعید غنی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

سعید غنی

صوبائی وزیر تعلیم  سینیٹر سعید غنی  بھی کورونا وائرس   کا شکار ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں  سینیٹر سعید غنی نے بتایا کہ گذشتہ  روز کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جو کہ حیرت انگیز طور پر  مثبت آگیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی جو علامات بتائی جاتی ہیں مجھے ان میں سے کوئی بھی علامت   محسوس نہیں ہورہی اور میں خود کو بلکل صحت مند محسوس  کررہا ہوں۔

صوبائی وزیر تعلیم  سینیٹر سعید غنی  بھی کورونا وائرس   کا شکار ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں  سینیٹر سعید غنی نے بتایا کہ گذشتہ  روز کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جو کہ حیرت انگیز طور پر  مثبت آگیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی جو علامات بتائی جاتی ہیں مجھے ان میں سے کوئی بھی علامت   محسوس نہیں ہورہی اور میں خود کو بلکل صحت مند محسوس  کررہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے آج ایک اور ٹیسٹ بھی کروایا جس کی رپورٹ بھی جلد آجائے گی لیکن چونکہ میرا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اس لیے میں نے مکمل طور پر آئسولیشن اختیار کرلی ہے اور تمام ذمہ داریاں گھر سے بیٹھ کر ادا کررہا ہوں ۔

Advertisement

سعید غنی نے کہا کہ میں اپنے ان تمام دوستوں اور رشتے داروں سے گزارش کرتا ہوں جو پچھلے کچھ دنوں میں مجھ سے ملتے رہے ہیں وہ اپنا مشاہدہ کریں اور اگر ممکن ہو تو اپنے آپ کو کوارنٹائن  میں رکھیں۔

Advertisement

صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ اگر ان میں سے کسی میں بھی  کوئی علامات محسوس ہوں تو وہ اپنا ٹیسٹ بھی کروائیں۔

انہوں نے شہریوں سے گزارش کرتےہوئے کہا کہ حکوت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے پر عمل کرکے اپنے آپ کو اور اپنے بچوں کی حفاظت  کیجئے تاکہ ہم سب مل کر اس جنگ میں کامیاب ہوسکیں۔

آخر میں سعید غنی کا کہنا تھا میں بالکل ٹھیک ہوں ، میرے  لیے دعا  کیجئے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کی مدد و رہنمائی کرے۔

دوسری جانب  وزیراعلیٰ سندھ  مرادعلی شاہ   وصوبائی وزراء ناصرشاہ  اور مرتضیٰ وہاب کےکوروناٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  مراد علی شاہ، ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایک ساتھ ٹیسٹ کروائے تھے۔ چاروں کے ٹیسٹ دو روز قبل  کیے گئے تھے۔

سعیدغنی سےملتے رہنے والے دیگر سیاستدانوں اور افسران کےبھی ٹیسٹ کیےجارہےہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version