کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے،وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے ، متحد ہوکر کورونا کا مقابلہ کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر بھی غور کیا گیا جبکہ کابینہ نے کوروانا کیسز کے اعداد و شمار اور حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دی۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ ضرورت لوگوں کی آگاہی اور اتحاد کی ہے، کرونا وائرس کی صورتحال پر آج قوم سے خطاب کررہاہوں ۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے کرونا وائرس سے بچاو کے لئے زمہ دارانہ کردار ادا کیا جبکہ پاکستان کی ہیلتھ ٹیمیں عالمی ادارہ صحت کی سفارشات پر عمل پیرا ہیں۔
کورونا وائرس :وزیراعظم کی امیر ممالک سے قرضے معاف کرنے کی درخواست
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مرض کو پھیلنے سے روکنے کے لیے موثر اقدامات اٹھارہےہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا عالمی ادارہ صحت بھی معترف ہے
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کرونا وائرس سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری اور علمائے کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو کونسل کی سفارشات سے آگاہ کر دیاگیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ علما مساجد سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کریں، کرونا وائرس سے متعلق آگاہی کے لیے علمائے کرام ہی مؤثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ موجودہ صورت حال میں ہر کسی کوذمہ داری ادا کرنا ہوگی، حکومت کرونا کے تدارک کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کا ہر آفت سے مقابلہ ہمیشہ بے مثال رہا ہے، موجودہ صورت حال قومی یکجہتی کا تقاضا کرتی ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

