صدرِ مملکت آج چین روانہ ہوں گے

صدرِ مملکت عارف علوی آج 2 روزہ دورے پر چین پہنچیں گے جہاں وہ اپنے ہم منصب سمیت دیگر چینی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر مملکت دورہ چینی ہم منصب کی دعوت پر کر رہے ہیں،دورے میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور سینئر حکام ساتھ ہوں گے۔
ان کا دورہ چین سے اظہار یکجہتی کے لئے ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ صدر عارف علوی چینی صدر سے ملاقات کریں گے، دورے میں متعدد معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے، ترجمان کے مطابق صدر عارف علوی کا یہ چین کا پہلا دورہ ہے۔
عائشہ فاروقی کا مزید کہنا ہے کہ دورے کا مقصد چین کے ساتھ کرونا کے حوالے سے اقدامات پر اظہار یکجہتی کرنا ہے، دورہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات مزید مضبوط کرےگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

