Advertisement

کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر مزدور طبقہ کو ریلیف ملے گا، وزیراعظم

مزدور طبقہ

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر حکومت مزدور طبقہ کے لیے خصوصی ریلیف فراہم کر رہی ہے اور اور ان کو اس صورتحال میں ریلیف ملے گا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدار ت کورونا وائرس کے پیش نظر معیشت پر پڑنے والے اثرات خصوصاً تعمیرات کے شعبے  کے حوالے سے  اعلی سطح اجلاس ہوا، جس میں تعمیرات کے شعبہ کو فروغ دینے کے لیے ٹیکس امور پر بھی تفصیلی غورکیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی نے آگاہ کیا کہ تعمیرات سیکٹر کی بحالی کے لیے ایک جامع پیکج ترتیب دیا گیا ہے جس میں صوبوں سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔  اجلاس کو بتایا گیاکہ تعمیرات سے متعلقہ ترقیاتی اداروں (ڈویلپمنٹ اتھارٹیز)  سے اجازت نامے کے حصول  اور دیگر سرکاری امور کو آسان بنا دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر مزدور طبقہ سب سے زیادہ توجہ طلب ہے اور حکومت مزدور طبقہ کے لیے خصوصی ریلیف فراہم کر رہی ہے۔

توانائی کے شعبے سے متعلقہ مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرِ اعظم

Advertisement

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے اس بات پر زوردیا کے تعمیرات کے شعبے کو مراعات فراہم کرنے سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے، معیشت مضبوط ہو گی اور مزدور طبقے کو اس صورتحال میں ریلیف ملے گا۔

اجلاس میں وزیر معاشی امور حماد اظہر،  وزیر منصوبہ بندی اسد عمر،  وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی مخدوم خسرو بختیار،  مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ،  مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیر ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین،  چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)  انور علی حیدر، قائم مقام چیرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید امجد اور سینئر افسران شریک ہوئے۔

یاد رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے آج 157 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 54  ، خیبرپختونخوا میں 23 ،بلوچستان میں 5، پنجاب میں 69، اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں 4 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 2382 تک پہنچ گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل، مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آچکی ہے، وزیرخزانہ
اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
کراچی میں 20 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات، 2 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مصطفیٰ کمال کی ملاقات ، وزارت صحت کے منصوبوں پر بریفنگ
بلوچستان کو فتنتہ الہندوستان کی لعنت سے نجات دلانے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیز
Next Article
Exit mobile version