Advertisement

عرب ممالک میں 21 ہزار پاکستانی نوکری سے محروم ہوگئے ،زلفی بخاری

zulfi bukhari

معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ عرب ممالک میں 21 ہزار پاکستانی نوکری سے محروم ہوگئے، ہر ہفتے سات ہزار لوگ واپس آئیں گے تو غصہ اور پریشانی کم ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ کورونا کے باعث فضائی آپریشن معطل ہونے کے بعد بیرونِ ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی واپسی کی کوششیں تیز ہو رہی ہیں اور جلد ہی ہر ہفتے سات ہزار پاکستانیوں کو واپس وطن لایا جارہا ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد بیرونِ ملک کام کرنے والے جن پاکستانیوں کو رخصت پر بھیج دیا گیا تھا، حالات میں بہتری آنے کے بعد ان کی نوکریوں پر واپسی کو یقینی بنایا جائے۔

زلفی بخاری نے مزید کہا کہ پاکستان پر خلیجی ممالک کی جانب سے کوئی دباؤ نہیں کہ وہ اپنے شہریوں کو واپس بلائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version