Advertisement

شیخ رشید کے نیب میں موکل کون ؟ رانا ثنا اللہ نے نام بتا دئیے

 رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کے نیب میں دو موکل عمران نیازی اور شہزاد اکبر ہیں۔

مسلم لیگ ن پنجاب کےصدر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شیخ رشید کا نیب کو شہبازشریف کی گرفتاری کا حکم نیب نیازی گٹھ جوڑ کی تصدیق ہے ، اور یہ تصدیق بھی ہوگئی کہ2 سال سے نیب کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیاجارہا ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ شہبازشریف کے تعمیرکردہ یورالوجی اسپتال میں کورونا پرسیاست پر شیخ رشید کو شرم آنی چاہیے۔

 ‎رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم نے جھوٹے الزامات کے باوجود جیلوں کا سامنا کیا ہے،کورونا کے بجائے  پوری حکومت شہبازشریف کے پیچھے ہے جبکہ شریف خاندان نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک نیب نیازی گٹھ جوڑاورشیخ رشید جیسےلوگوں کا مزید بوجھ اٹھانے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version