Advertisement

وزیراعظم کا جرمن چانسلرسے ٹیلیفونک رابطہ

 وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرضوں میں ریلیف سے ترقی پذیر ممالک کورونا سے لڑنے کے قابل ہو سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم  نے جرمن چانسلر سے ٹیلیفونک رابطہ میں کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا میں معاشی بحران پیدا ہو چکا ہے۔ ترقی پذیر ممالک کو اس وبا سے زیادہ معاشی نقصان پہنچا۔ ایسے ممالک کو دو طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے، ایک طرف کورونا کی صورتحال اور دوسری طرف بھوک کا سامنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ معاشی وسائل میں کمی اور قرضوں کے باعث ان ممالک کو زیادہ خطرناک صورتحال کا سامنا ہے، ترقی پذیر ممالک کو اگر قرضوں میں سہولت ملے تو اس وبا سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھ سکتی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ امید ہے جرمنی اور اس جیسے ترقی دوسرے ممالک اور یو این سیکرٹری جنرل اس حوالے سے مثبت کردار ادا کریں گے، جی 20 کے خزانہ کے وزرا کے اجلاس، عالمی بینک اور آئی ایم ایف بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version