Advertisement

میں جو بھی کررہا ہوں عوام کی حفاظت کے لئے کر رہا ہوں

حالت تشویشناک

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ میں جو بھی کررہا ہوں عوام کی بھلائی اور حفاظت کی خاطر کر رہا ہوں، دنیا کی ہر چیز سے زیادہ اہم صحتمند زندگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے پاس ٹیسٹ کٹس آگئی ہیں اور ہم ٹیسٹنگ تیزی سے بڑھائیں گے اور اب تک صوبے میں ٹیسٹنگ کی استعداد 1500 تک لے آئے ہیں جبکہ اس سے قبل 500 سے 600 ٹیسٹ ہورہے تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سماجی دوری اور احتیاطی تدابیر ہی اس بیماری سے بچاؤکا حل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’حیدر آباد میں تبلیغی جماعت کے 122 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جن میں سے 110 صحت یاب ہوچکے ہیں جس کے بعد انہیں اپنے آبائی اضلاع میں بھیجا جارہا ہے جبکہ ان میں چند غیر ملکی ہیں اور رائیونڈ انتظامیہ سے بات کرکے انہیں بھی واپس بھیجیں گے‘۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ میں آج پریس کانفرنس میں عوام کوپوری صورتحال سے آگاہ کروں گا۔

Advertisement
Advertisement

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح 2.4 ہے جبکہ سنندھ بے 5 ہزار افراد کو آئی سولیشن میں رکھا ہوا ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں اسپتالوں جہاں کیسززیادہ ہو رہے ہیں ان کی صورتحال اور حکومتی اقدامات پر غور کیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ عوام کی حکومت ہے اور ہم عوام کی خاطر کام کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سکھر: پولیس کے مختلف مقابلے، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد
پاکستان دوسری ابھرتی معیشت قرار، نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کردی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
2025 کا پہلا سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا، عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن
ملائیشیا کے تجربے سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
پی آئی اے کی انتظامی غفلت، 40 ارب روپے کے اثاثے غیر یقینی صورتحال کا شکار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version