Advertisement

ٹائیگرز فورس کو ملک گیر سطح پر آپریشنل کرنے کی منظوری

ٹائیگرز فورس

وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگرز فورس کو ملک گیر سطح پر آپریشنل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاونین خصوصی ثانیہ نشتر اور عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی جس میں ٹائیگر ریلیف فورس اور احساس ریلیف فنڈ پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پرعثمان ڈار نے ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن اور ذمہ داریوں اور سیالکوٹ میں ٹائیگر فورس کے کامیاب ٹیسٹ رن اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی ۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی  کہ ٹائیگر فورس کو سوموار سے پورے ملک میں متحرک کر دیا جائے۔

 وزیراعظم نے رضا کار فورس سے خود خطاب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر فورس کو سوموار سے پورے ملک میں متحرک کر دیا جائے اور میں خود سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رجسٹرڈ نوجوانوں سے خطاب کروں گا۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے بعد عثمان ڈار متحرک ہوگئے اور بڑے پیمانے پر تیاریاں شروع کردیں،اس حوالے سے انہوں نے چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنرز کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس کیا۔

عثمان ڈار کے مطابق ٹائیگر فورس بے روزگار مزدوروں کی نشاندہی بھی کرے گی، احساس پروگرام کے ذریعے بے روزگار مزدوروں کی مالی مدد کی جائے گی۔

عثمان ڈار کا مزید کہنا ہے کہ ٹائیگر فورس ریلیف سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی کی زمہ داریاں بھی انجام دے گی، ٹائیگرز فورس سے مساجد، یوٹیلیٹی اسٹورز ،قورنطینہ سنٹز سمیت اہم مقامات پر خدمات لی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشتگردی کیخلاف متحد حکمت عملی؛ لکی مروت میں عسکری و سول قیادت کا مشترکہ عزم
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
سکھر: پولیس کے مختلف مقابلے، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد
پاکستان دوسری ابھرتی معیشت قرار، نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کردی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
2025 کا پہلا سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا، عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version