Advertisement

ملک میں کورونا وائرس کے افراد کی تعداد کتنی ہوگئی؟

ملک میں کورونا

ملک میں کورونا وائرس کے مزید 101 فراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 4695 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے آج 101 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 86 ، پنجاب میں 10اوراسلام آباد میں 5 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 1214 ، بلوچستان میں 220 ، خیبرپختونخوا میں 625 ،اسلام آباد میں 107 ، گلگت بلتستان میں 215 ، پنجاب میں 2280 اور آزاد کشمیر میں 34 مریض موجود ہے۔

یاد رہے ترجمان محکمہ صحت سندھ سے جاری کردہ بیان کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 86  کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 1214 تک پہنچ چکی ہے۔

دوسری جانب ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کوروناوائرس کے مزید 10 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد 2280 تک پہنچ گئی۔

Advertisement

ملک میں کورونا وائرس کے افراد کی تعداد 4500 سے تجاوز کرگئی

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے کہا کہ تمام کنفرممریضوں کو دیگر افراد سے الگ آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے اور طبیعت خراب ہونے پر مریضوں کو آئسولیشن وارڈز سے ہسپتال کے ایچ ڈی یو میں شفٹ کیا جاتا ہے جبکہ مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔

اسی عرصے میں اسلام آباد میں 5 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 107 ہوگئی ہے۔

دریں اثناء آج صوبہ سندھ اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثر 24 مریضوں کے صحتیاب ہونے کی تصدیق ہوئی جن میں سے 15 مریض گلگت بلتستان جبکہ 9 مریض سندھ میں صحتیاب ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں اب تک کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 700 سے تجاوز کر گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version