Advertisement

ملک میں کورونا وائرس کے افراد کی تعداد 4500 سے تجاوز کرگئی

ملک میں کورونا وائرس

ملک میں کورونا وائرس کے مزید 329 فراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 4593 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے آج 329 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 92  ، خیبرپختونخوا میں 98 ،بلوچستان میں 7 ، پنجاب میں 104 ، گلگت بلتستان میں 3 ، آزاد کشمیر میں 6 اور اسلام آباد میں19 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 1128 ، بلوچستان میں 219 ، خیبرپختونخوا میں 625 ،اسلام آباد میں 102 ، گلگت بلتستان میں 215 ، پنجاب میں 2279 اور آزاد کشمیر میں 34 مریض موجود ہے۔

یاد رہے ترجمان محکمہ صحت سندھ سے جاری کردہ بیان کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92  کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 1128 تک پہنچ چکی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے سماجی رابطے کی وین سا ئٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پنجاب میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 2270 ہو گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement

اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے کہا کہ اعدادوشمار کے مطابق ڈی جی خان،ملتان،فیصل آباد میں 701زائرین قرنطینہ میں ہیں جبکہ تبلیغی جماعت کے696افراد قرنطینہ میں ہیں اور کوروناوائرس کا شکار70قیدی جیلوں میں ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے افراد کی تعداد 4400 سے تجاوز کرگئی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے مزید کہا کہ پنجاب میں31535ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 18افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 39افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

دریں اثناءمحکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں 98 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 625 ہوگئی ہےجبکہ گلگت بلتستان میں بھی مزید 3 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے بھر میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 215 ہوگئی ہے۔

اسی عرصے میں اسلام آباد میں 19 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 102 ہوگئی ہے جبکہ بلوچستان میں بھی مزید 7 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 219 ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے لیے آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری، ذرائع
شہریار چشتی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی کے رکن منتخب
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک بری افواج کےکمانڈر کی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
Next Article
Exit mobile version