Advertisement

بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ ،دو شہری زخمی

بھارتی فوج

بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں سامنے آ رہی ہیں، ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیزیاں جاری ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ رات بلااشتعال فائرنگ کی، چری کوٹ سیکٹر میں آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سریاں گاؤں کا 35 سالہ رہائشی زخمی ہو گیا۔

دوسری جانب شکر گڑھ سیکٹر کے نواحی گاؤں ننگیال کا 57 سالہ رہائشی بھی بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوا، دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج نے چند روز قبل بھارتی کنٹرول لائن پر بھارتی ڈرون مار گرایا تھا، بھارتی ملٹری کا کواڈ کاپٹر پاکستانی حدود کے 600 میٹر اندر گھس آیا تھا جس پر پاک فوج نے کارروائی کی۔

Advertisement

بھارت نے شرمندگی چھپانے کیلئے کنٹرول لائن پر فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version