Advertisement

متاثرین کے نام پر راشن لیکرفروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون شروع

کراچی پولیس کو متاثرین کے نام پہ راشن لے کر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ ہدایت ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کی جس میں ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں لاک ڈاوَن کو مؤثر بنانے کے لیے حکمت عملی طے کی گئی اور اس کے مختلف پہلوؤں پہ غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ لاک ڈاوَن میں اضافے سے صورتحال سنگین ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سنگین صورتحال پر قابو پانےکے لیے پولیس کی تیاری مکمل ہونی چاہیے۔

کراچی پولیس کے سربراہ نے دوران اجلاس نے ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیزکو ہدایت کی کہ وہ اپنی بہترین نفری تعینات کریں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پولیس انٹیلی جنس کی مدد سے ایسے علاقوں کی معلومات لے جہاں ضروریات زندگی کی اشیا کم ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اہلکاروں کو ہنگامہ آرائی سے نمٹنے کے لیے ضروری سامان مہیا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلاحی اداروں کومستحق لوگوں کی نشاندہی کرتے رہیں۔

کراچی پولیس چیف نے ہدایت کی کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھی ایکشن جاری رکھا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاوَن کے دوران جھوٹی اطلاع یا شکایت کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔

پولیس افسران کو انہوں نے واضح طور پر کہا کہ سڑکوں پہ راشن تقسیم نہ ہونے دیں اور اس بات کو یقینی بنائی کہ راشن گھر گھر جا کر تقسیم کیا جائے تاکہ لوگوں کا مجمع اکھٹا نہ ہو۔

پولیس افسران کویہ بھی کہاگیا کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران بینکوں، مارکیٹوں اور دکانوں کی سیکورٹی کو یقینی بنائیں اور خاص خیال رکھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
نیوکلیئر ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، دشمن غلط فہمی میں نہ رہے: فیلڈ مارشل کا بھارتی فوجی قیادت کو انتباہ
شیر افضل مروت نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کی اہم وجہ بتا دی
جی ٹو فریم ورک : امارتی کمپنی اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط
Advertisement
Next Article
Exit mobile version