رمضان المبارک سے ایک روز قبل یوٹیلیٹی سٹورز بند

رمضان المبارک سے ایک روز قبل یوٹیلیٹی سٹورز بند ہو گئے، آل پاکستان ورکرز یونین نے یوٹیلیٹی سٹورز پر کام بند کر دیا۔
کراچی میں 100سے زائد اسٹورز بند ہیں، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان کے یوٹیلیٹی سٹورز آج بند رہیں گے۔
صدرآل پاکستان ورکرز یونین یوٹیلٹی اسٹورز سید عارف شاہ نے کہا ہے آج سے غیر معینہ مدت کیلئے احتجاجاً سٹورز بند رہیں گے، یوٹیلیٹی سٹورز کے حکام اور یونین کے مابین مذاکرات ناکام ہوگئے، ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے مطالبات تسلیم نہیں کیے۔
عارف شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹور ورکرز کو کورونا بحران میں کام کرنے پر اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا، ساتھ ہی ورکرز کے لیے حفاظتی سامان دینے کا وعدہ بھی کیا گیا تھا جو پورا نہیں ہوا۔
صدر آل پاکستان ورکرز یونین یوٹیلٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں وزیر اعظم عمران خان ہمارے مسائل کے حل کے فوری احکامات جاری کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

