Advertisement

پتنگ بازاب بچ نہ پائیں گے،گرفتاری کے لیے ڈرون کااستعمال

kite

لاہور میں پولیس نے پتنگ بازی روکنے کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال شروع کردیا، ڈرون کیمروں کے مدد سے اب تک ثبو توں کے ساتھ 5 پتنگ بازوں کو گرفتاربھی کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ہنجروال شیخ حماد اختر نے بتایا کہ پتنگ بازوں کو پکڑنے کے لیے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ پتنگ بازوں کی گرفتاری کے لیے ضروری تھا کہ گھروں کی چھتوں تک رسائی ملے جہاں سے ان کی گرفتاری عمل میں آتی تھی۔

قانونی ماہرین کے مطابق اس میں ایک قباحت یہ تھی کہ جب پولیس ملزمان کو پکڑنے کے لیے جاتی تھی تو چادر اورچہار دیواری کا مسئلہ درپیش ہوجاتا تھا جس کا فائدہ ملزمان اٹھاتے تھے جب کہ قانونی اعتبار سے پولیس کے لیے ثبوت پیش کرنا بھی ایک مسئلہ تھا کیونکہ ملزمان مکر جاتے تھے۔

ایس ایچ او ہنجروال شیخ حماد اختر کے مطابق اب ڈرون کیمروں کی وجہ سے ملزمان کے لیے بچنا نا ممکن ہوگا اور پولیس کے پاس ثبوت بھی ہوگا۔

واضح رہے کہ گرفتار ملزمان گھروں کی چھتوں پر پتنگ بازی کر رہے تھے، پتنگ بازوں کو ڈرون کیمروں کی مدد سے ٹریس کیا گیا جس کے بعد گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version