Advertisement

شعبہ تعمیرات میں سرمایہ کاری سے متعلق کوئی سوال نہیں ہوگا، وزیر اعظم

فنڈز کی تقسيم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شعبہ تعمیرات میں سرمایہ کاری  سے متعلق کوئی سوال نہیں  کیا جائے گا۔

وزیر اعظم  عمران خان نے  تعمیرات کے شعبے کے لیے 1200 ارب روپے کے پیکج کا اعلان  کرتے ہوئے کہا کہ  تعمیرات کے شعبہ میں پیسہ لگانے والوں سے کوئی سوال نہیں ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ شعبہ تعمیرات کو انڈسٹری کا درجہ دے رہے ہیں،14 اپریل سے تعمیراتی سیکٹر کھل جائیں گے۔چاہتا ہوں تعمیرات کے شعبے سے وابستہ لوگوں کو روزگار ملے۔

عمران خان نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کے لیے فکسڈ ٹیکس کا نظام لارہے ہیں جبکہ صوبوں کے ساتھ مل کر سیلز ٹیکس بھی کم کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  جو خاندان اپنا گھر بیچنا چاہتا ہے اس پر ٹیکس لاگو نہیں ہوگا ۔گھر بیچنے پر کوئی کیپیٹل گین ٹیکس نہیں لگے گا ۔

Advertisement

وزیر اعظم  نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لیے 30 ارب  روپے کی سبسڈی دیں گے۔نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری پر 90 فیصد ٹیکس معاف ہوگا۔

وزیر اعظم کی مقبوضہ کشمیر میں اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی مذمت

عمران خان کا کہنا تھا کہ سیمنٹ اور اسٹیل انڈسٹری پر ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا۔

وزیر اعظم  کا کورونا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  پاکستان میں کورونا چیلنج مغربی دنیا سے مختلف ہے۔یہاں ایک طرف کورونا ہے تو دوسری طرٖ غربت ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کورونا ریلیف فنڈ سے مستحقین کی مدد کریں گے۔لوگوں کو بہت جلد ریلیف ملے گا۔ نادرا کی مدد سے ڈیٹا چیک کرہے ہیں۔40 لاکھ لوگوں کو 3 سے 4 دن میں چیک مل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ    امریکہ میں مزدور طبقہ رجسٹرڈ ہے جبکہ پاکستان میں 80 فیصد سے زائد مزدور رجسٹرد نہیں ہیں یہی وجہ ہے یہاں مزدور طبقے تک پہنچنا بہت مشکل ہے۔

Advertisement

وزیر اعظم عمران خان  کا کہنا تھا کہ پرائیوٹ اسکولوں کی فیس سے متعلق  بھی پالیسی بنائی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version