Advertisement

مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کررہی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کی ذمےداری ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے کیونکہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کررہی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا ہے کہ عالمی برادری کی زمیداری ہے کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف اقدامات کرے کیونکہ کورونا وائرس کی آڑ میں مودی سرکار فاشسٹ ہندوتوا نظریے پرعمل پیرا ہے۔

بھارت میں بڑھتے اسلام دشمن واقعات پر او آئی سی کو خط

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کی آڑ میں مودی سرکار فاشسٹ ہندوتوا نظریے پرعمل پیرا ہے۔

عمران خان نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں جنیوا کنوشن کی خلاف ورزی کررہی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر مسلسل سیز فائر کے خلاف ورزیوں کے نتیجے میں بچی اور خاتون سمیت تین شہید ہوگئے ہیں جبکہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کی اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، بھاری فوج نے کیلر اور رکھ چکری سیکٹروں پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔

ترجمان کے مطابق کیلر سیکٹر پر بھارتی فوجیوں نے پاک فوج کی چوکیوں کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جبکہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑاہے۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے 34 سالہ لانس نائیک علی باز شہید ہوگئے، ترجمان کے مطابق رکھ چکری سیکٹر پر بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کیرنی گاؤں کی 16سال لڑکی اور 52 سالہ خاتون شہید ہوگئیں جبکہ بھارتی فائرنگ سے 10 سالہ بچہ اور 55سالہ خاتون زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاک فوج نے چند روز قبل بھارتی کنٹرول لائن پر بھارتی ڈرون مار گرایا تھا، بھارتی ملٹری کا کواڈ کاپٹر پاکستانی حدود کے 600 میٹر اندر گھس آیا تھا جس پر پاک فوج نے کارروائی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل
وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ
7 ارب ڈالر کا قرض کی اگلی قسط، آئی ایم ایف کی 51 شرائط میں سے زیادہ تر پوری
کراچی کا موسم خوشگوار؛ بارش ہوگی یا نہیں؟ جانیے
ایشیا کپ: پی سی بی کا اینڈی پائی کرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ، بائیکاٹ پر قائم موقف برقرار
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی ٹرانزکشنز کیلئے آئی ایم ایف بینچ مارک نامکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version