Advertisement

شہریوں کی شامت آ گئی ، پولیس کو سختی سے نمٹنے کی ہدایت

lock down

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر کراچی میں پولیس کو لاک ڈاؤن میں مزید سختی کرتے ہوئے شہریوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ  نے لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ کسی بھی شہری کو بلا ضرورت باہر نکلنے کی اجازت نہ دی جائے۔

اس کے ساتھ ساتھ آج کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کی صدارت میں پولیس افسران کا اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کروانے کے لیے شہریوں کے ساتھ سختی سے پیش آنے کی ہدایت کی گئی۔

غلام بنی میمن کا کہنا تھا کہ شہری لاک ڈاون کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے، لہذا خلاف ورزی پر کارروائی اور جرمانہ بڑھانے پر بھی غور ہو رہا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ شہر قائد میں لاک ڈاون کا 17واں روز ہے ، تمام کاروباری مراکز، دفاتر اور اسکول بند ہیں جب کہ شاہراؤں پر بھی ٹریفک معمول سے بہت کم ہے، جگہ جگہ پولیس اوررینجرز کے اہلکار تعینات ہیں لیکن اس کے باوجود کراچی کے کچھ مقا مات پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version