Advertisement

وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن کا آغاز

ٹائیگرز فورس

وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس میں نوجوانوں کیلئے رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر سے 90 ہزارپروگرام میں رجسٹرڈ ہوگئے ۔وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں عوام کو پروگرام میں شامل ہونے کی ترغیب دی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم  عمران خان نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں نوجوان کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ نوجوان کورونا ٹائیگر فورس میں شامل ہوکر کورونا کے خلاف لڑائی میں ہماری مدد کریں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا ٹائیگر فورس وباء سے پیدا ہونے والے مسائل کے خلاف جہاد کرے گی۔

Advertisement
دوسری جانبوزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ رجسٹریشن کا عمل صرف اور صرف سٹیزن پورٹل کے ذریعے ہی ہوگا۔ میں نے بھی ٹائیگر فورس میں رجسٹریشن کرائی ہے۔ نوجوانوں سے درخواست ہے کسی جعلی فارم پر رجسٹریشن نہ کرائیں۔
Advertisement

یاد رہے کہگزشتہ روزسٹیزن پورٹل پرلاکھوں ہٹس کی وجہ سےرجسٹریشن روک دی گئی تھی، سسٹم اپ گریڈ کرکے رات 2 بجے دوبارہ رجسٹریشن کاعمل شروع کیا گیا،  12 گھنٹے میں76ہزارسےزائدنوجوان کوروناریلیف ٹائیگرزپروگرام میں رجسٹرڈہوئے۔وزیراعظم عمران خان کے کورونا ریلیف ٹائیگرز پروگرام میں رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ، پنجاب سے 55ہزار 524 ، خیبرپختونخوا سے9 ہزار 311، سندھ سے 6 ہزار 546 ، اسلام آباد کے 967 اور آزاد کشمیر سے 669  نوجوانوں کورونا ریلیف ٹائیگرز پروگرام میں رجسٹریشن کرائی۔

کورونا ریلیف ٹائیگرز پروگرام میں رجسٹریشن کاعمل 10 اپریل تک جاری رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
پاکستان کا دوٹوک مؤقف اور ذبیح اللہ مجاہد کا گمراہ کن بیان، استنبول مذاکرات کی اصل حقیقت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version