Advertisement

کشمیر کی عوام کو بدترین جبر کا سامنا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقوام عالم اب مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام کی تکالیف کااندازہ لگا سکتی ہیں جنہیں بدترین جبر کا سامنا ہے

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں یہ غیرانسانی سیاسی و عسکری کرفیوگزشتہ 8 ماہ سے زائد عرصے سےبغیرکسی طبی،مالی،مواصلاتی اورغذائی امدادکےجاری ہے۔

Advertisement

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ نسل پرست نظریے ہندوتوا کی پیروکار مودی سرکارنےیقینی بنایا ہےکہ اس ناکہ بندی کے دوران اہل کشمیربنیادی اشیائےضروریہ سے بھی یکسرمحروم رہیں۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ تمام ترطبی، مالی، مواصلاتی اور غذائی امداد کی فراہمی کے باوجود دنیا کے مختلف حصوں میں وباء کے دوران بندشوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں.

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کا سامنا کرنے سے غالباً اقوام عالم کو اب مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام کی تکالیف کااندازہ لگا سکتی ہیں جنہیں بدترین جبر کا سامنا ہے۔

ڈاکٹرز اور طبی عملے کی ضروریات پورا کرنا اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں میں کوویڈ 19 کی صورتحال اور کورونا کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا تھا ۔

Advertisement

اجلاس میں اسد عمر اور ظفر مرزا نے وزیراعظم کو ملک بھر میں کورونا کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی تھی ۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ تاجر برادری کی مشکلات کا مکمل ادراک ہے، حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ کورونا کی روک تھام اور معیشت کا پہیہ  رواں رکھنے میں توازن قائم رکھا جائے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ حالیہ فیصلوں کی روشنی میں جہاں تاجر برادری مشکلات کا شکار ہے وہاں متعلقہ صوبائی حکومت کے تعاون سے ان کے مسائل حل کیے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version