Advertisement

وزیر خارجہ نے کورونا فنڈ کے لیے تقریباً دو کروڑ کا چیک وزیر اعظم کو پیش کردیا

کورونا فنڈکورونا فنڈ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا فنڈ کے لیے تقریباً دو کروڑ کا چیک وزیراعظم عمران خان کو پیش کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات ہوئی ، جس میں کورونا وباء کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم کو کورونا ریلیف فنڈ کے لیے وزارت خارجہ کے افسران اور سٹاف کی جانب سے ایک کروڑ ایک لاکھ بیاسی ہزار کا چیک پیش کیا ۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزارت خارجہ کورونا وائرس کے خلاف قومی جدوجہد کو مستحکم کرنے کے لیے  تیار ہے۔

ملک میں کوروناسے متاثرہ مریضوں کی تعداد4601 تک جاپہنچی

Advertisement

اس موقع پر وزیر اعظم نے کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے وزارت خارجہ کے افسران اور سٹاف کے جذبے کو سراہا۔

یاد رہے اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 478 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 284 میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی۔ جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کا شکار افراد کی تعداد 4ہزار 601 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 4 افراد کورونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 45 کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 66 ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version