Advertisement

ٹرانسپورٹ کا پہیہ نہ چل سکا،مسافر پریشان

پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز میں ڈیڈلاک برقرار ہونے سے ٹرانسپورٹ کا پہیہ نہ چل سکا، لاہور سمیت مختلف شہروں میں بس ٹرمینلز خالی ہونے سے مسافر خواروپریشان ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ٹرانسپورٹرز اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، ٹرانسپورٹرز ایس او پیز میں نرمی اور کرائیوں میں کمی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں، بس اڈوں پر موجود مسافر کئی کئی گھنٹے انتظار کے بعد واپس لوٹنے پر مجبور ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملتان کے جنرل بس سٹینڈ پر ٹرانسپورٹرز نے حکومتی شرائط کے خلاف احتجاج کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد ممکن نہیں، اگر دو سیٹوں پر ایک مسافر بٹھانا ہے تو ہمیں کرایہ ڈبل لینے دیا جائے، بہاولنگر، صادق آباد، ڈی جی خان کے لئے سٹینڈ پر بسیں موجود ہیں۔

پشاور میں ڈیڑھ ماہ سے بند پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہوگئی ہے، ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں جاری ہیں، پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے باوجود کرائے کم نہیں کیے۔

Advertisement

دوسری جانب کوئٹہ میں حالات کے پیش نظر صوبائی حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ نا کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایس اوپیز کے بغیر ٹرانسپورٹ کھولنے سے کورنا دیہاتوں تک پھیل سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version