Advertisement

حکومت ٹڈی دل کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے میں ناکام رہی

ٹڈی دل

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ سمیت دیگر صوبوں میں ٹڈی دل کی روکتھام کے لئے مناسب اور مطلوبہ اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹڈی دل کے حملوں کی روکتھام میں وفاقی حکومت کی عدم توجہی کو مجرمانہ غفلت قرار دے دیا۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ٹڈیوں کے جھنڈ   مختلف علاقوں میں پہنچ کر کھڑی زرعی فصلوں اور پھلوں کو برباد کر رہے ہیں،میں نے متعدد بار وفاقی حکومت کو ٹڈی دل کے خطرے کے متعلق متنبہ کیا، لیکن وہ ہاتھ پر ہاتھ  دھرے بیٹھے رہے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت کے اس طرح کے رویئے کے باعث اب ملک کی زراعت ٹڈی دل کے حملے کی زد میں ہے، ٹڈی دل کے حملوں سے زراعت کے شعبے کو خطرناک دھچکا لگ سکتا ہے۔

پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ قومی معیشت پہلے ہی کورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے دوچار ہے، پی ٹی آئی حکومت کا کاشت کاروں اور ان کی فصلوں کو ٹڈی دل کے حملوں سے بچانے میں ناکامی ناقابل معافی مجرمانہ غفلت ہے۔

Advertisement

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی پی پی رہنما وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مابین ٹڈی دل کے خطرات کو روکنے کے لئے متفقہ ایکشن پلان پر عمل درآمد پر زور دے رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما بار بار اس مسئلے کو اٹھا رہے ہیں۔

وفاقی حکومت ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے، وزیراعظم

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ سرحد پار سے کھیتوں کھلیانوں کی جانب بڑھنے والے ٹڈیوں کے جھںڈ کو روکنے کے لئے مطلوبہ تعداد میں طیارے نہیں لیئے گئے، وزیر اعظم عمران خان اور ان کی پوری کابینہ کو صورتحال کو بگاڑنے کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ وفاقی ادارے  پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کا فرض ہے کہ وہ ملک کے داخلی مقامات پر ٹڈی دل کے خاتمے کا بندوبست کرے، اس وقت خیرپور، سکھر، سانگھڑ، نواب شاہ اور سندھ کے متعدد دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ دوسرے صوبوں میں بھی ٹڈی دل کے حملوں کی اطلاعات ہیں۔

پی پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت کا ٹڈی دل کے خاتمے کے لیئے کرائے پر طیارے  حاصل کرنے سمیت دیگر اقدامات اٹھانا قابل تحسین ہیں جبکہ کھڑی فصلیں اور پکے پھل ٹڈی دل کے باعث برباد ہورہے ہیں جبکہ غریب کاشتکار بے بسی سے ہونے والی تباہی دیکھنے پر مجبور ہیں۔

اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے اقدامات اٹھائے ہیں، وگرنہ یہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ صوبوں کو اسپرے کے لئے مطلوبہ کیمیکل فراہم کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version