مرحلہ وار لاک ڈاون کو نرم کریں گے، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کا پانچ نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کورونا کی صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی،نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار سے بھی کابینہ کو آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں کورونا سے متاثرہ معاشی صورتحال پر بھی گفتگوکی گئی جبکہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق مختلف تجاویز پیش کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اجلا س میں کہا ہے کہ مرحلہ وار لاک ڈاؤن کو نرم کریں گے،عوام کی مشکلات کا ادراک ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ وفاقی کابینہ نے ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا۔
کابینہ اجلاس میں احساس پروگرام کے تحت ریلیف پیکج میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ کابینہ نے چھوٹا کاروبار کے تحت صنعتی اور کمرشل بجلی کنکشن میں رعایت پر بھی بات چیت کی۔
کابینہ کو مقامی طور پر تیار ماسک، سینیٹائیزرز اور حفاظتی آلات پر بریفنگ دی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کو مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کیا تھا۔
ٹائیگر فورس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ وقت کی ضرورت تھی اور ہم اس میں شامل نوجوانوں کاشکریہ اداکرتے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ موجود ہ صورت حال میں ٹائیگر فورس کا اہم کردار ہو گا کیوں کہ حکومت یا انتظامیہ اکیلے کچھ نہیں کرسکتی، ہمیں ایسے مواقعوں کے لیے رضاکاروں کی ضرورت ہوتی ہے۔
لاک ڈاؤن اس لیے کھول رہے کہ عوام مشکل سے نکل آئیں۔
ایس او پیز پرعمل نہ کیا گیا تو کورونا تیزی سے پھیلے گا اور پھر لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News