وزیراعلی ہائوس میں 10 ملازمین میں کورونا کی تصدیق

سندھ کا وزیراعلیٰ ہائوس بھی کورونا وائرس کے ریڈار پر آگیا، وزیراعلی ہائوس میں کورونا سے 10 ملازمین کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔
وزیراعلی ہاؤس کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی کا کورنا مثبت آنے کے بعد عملے کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں دو ڈرائیور ، ایک ٹیکنیشن ، ایک پی ایس میں کورنا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ذرائع وزیراعلی ہائوس مزید کہنا ہے کہ تمام مثبت آنے والے عملے کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔۔
واضح رہےاس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے ویدیو بیان مین کہا کہ کورونا سے بچائو والی ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا کیونکہ آپ کی زندگی آپ کے ہاتھ میں ہے اور اگر آپ حکومت کا ساتھ نہیں دینگے تو صورتحال بدسے بدتر ہوجائے گی۔
ہم لاک ڈائون کی فیز ٹو میں داخل ہوگئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
انہوں نے کہا کہ آج میں سندھ کی صورتحال دیکھ کر شدید پریشان ہوں، اللہ پاک ہم پر رحم کرے لیکن ہمیں خود پر بھی رحم کرنا ہوگا کیونکہ سندھ میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی روک تھام کے لئے ہمیں مزید احتیاط کی ضرورت ہے اور آج ہم لاک ڈائون کی فیز ٹو میں داخل ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News