Advertisement

حکومت نے ہر اہم معاملے میں علماء و مشائخ سے رہنمائی حاصل کی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے ہر اہم معاملے میں علماء و مشائخ سے رہنمائی حاصل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری برائے مذہبی امور پیر سید حبیب عرفانی اور علمائے کرام کی ملاقات ہوئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان ملاقات میں علمائے کرام میں پیر سید اسرار الحق نظامی، پیر توصیف النبی مجددی، علامہ عظمت حسین شاہ اور علامہ محمد اصغر شامل رہے ہیں۔

ملاقات میں کوروناوباءکے تناظر میں موجودہ حالات میں علمائے کرام کے کردار پر بات چیت کی گئی اور عوام میں حفاظتی تدابیر کے فروغ میں علمائے کرام کے کردار کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔

وزیراعظم سے ملاقات میں مسجدوں، درگاہوں اور خانقاہوں کے معاملات کے بہترانتظام کے حوالے سے بھی بات چیت۔علمائے کرام کی جانب سے مختلف تجاویز وزیرِ اعظم کو پیش کی گئی ہے۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کے حوالے سے آگاہی پھیلانے خصوصاً عوام کو حفاظتی تدابیر اختیار کرانے کی ترغیب دینےمیں علمائے کرام کا کلیدی کردار ہے اور حکومت نے ہر اہم معاملے میں علماء و مشائخ سے رہنمائی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  حکومت علما کرام کی مشاورت اور رہنمائی سے ہی معاملات میں پیش رفت کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version