آج 12 سے ساڑھے 3 بجے تک سخت لاک ڈاؤن

سندھ میں آج 12 سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک سخت لاک ڈاؤن ہوگا۔
صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران نماز جمعہ کے اجتماعات کو محدود رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اور مساجد میں زیادہ سے زیادہ 5 افراد نماز جمعہ ادا کرسکیں گے باقی لوگ گھر میں نماز ادا کریں۔
کراچی سمیت سندھ بھر کی تمام مارکیٹس، دکانیں، اسٹورز اور کھانے پینے کے ٹھیلے بند رہیں گے اور ہر قسم کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی ہوگی۔
اس دوران گاڑیوں کو سڑکوں پر آنے نہیں دیا جائے گا اور عوام کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہو گی۔
سندھ حکومت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ محکمہ داخلہ کے ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News