Advertisement

وزیراعظم کا کینڈین ہم منصب سے رابطہ، باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

کینڈین ہم منصب

وزیراعظم عمران خان کا کینڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں وزرائے اعظم نے باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر دونوں وزرائے اعظم کی کوویڈ 19 کی صورتحال پر گفتگو کی جبکہ ایک دوسرے کے ممالک سے اپنے شہریوں کی واپسی سے متعلق تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر غور کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے مہلک وباء سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوشوں پر زور دیا جبکہ کورونا کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس بھی کیا اور قرضوں میں ریلیف کیلئے جی 20 ممالک میں پاکستانی تجویز کی حمایت پرشکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سمیت ترقی پزیر ممالک کو دوہرے چیلنج کا سامنا تھا اور ہمیں لوگوں کی جانیں اور معیشیت دونوں بچانا تھیں۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ دیگرترقی پذیرممالک کی طرح پاکستان کو بھی وبا  کے  چیلنج کا سامنا ہے اور عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پرتعاون کی ضرورت ہے۔

Advertisement

ملازمت سے محروم ہونے والے افراد کے لیے احساس کیش پروگرام کا آغاز

وزیر اعظم نے ٹیلیفونک گفتگو میں انڈیا اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی حالت زار کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں اور راستے بند ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پابندیوں اور بندشوں کیوجہ سے مقبوضہ کشمیریوں کو کورونا وباء سے نمٹنے میں شدید مشکالات ہیں ، موجودہ صورتحال میں کشمیریوں کووبائی مرض کےچیلنج پرقابو پانامشکل ہورہاہے۔

وزیراعظم عمران خان نے قرضوں میں ریلیف کےاقدامات پرپاکستان کی حمایت کرنےپر کینڈین ہم منصب سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کینیڈا قرضوں سے نجات کے عالمی اقدام کی حمایت کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version