Advertisement

قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

رابطہ کمیٹی

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں لاک ڈاون نرم کرنے بارے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

اجلاس میں چاورں وزرائے اعلیٰ، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ شریک ہوں گے، اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر اور عسکری حکام شرکت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے آج ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اپنی سفارشات پیش کی جائیگی۔

اجلاس میں لاک ڈاون نرم کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں تجارتی مراکز 10 مئی سے کھولے جانے کا امکانہے اس پر بھی فیصلہ ممکن ہے۔

Advertisement

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اجلاس میں اندرون ملک پروازیں کھولنے بارے بھی فیصلہ متوقع ہے جبکہ قومی رابطہ کمیٹی لاک ڈاون نرمی کے ساتھ ایس او پیز کی بھی منظوری دے گا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان این سی سی کے فیصلوں پر بھی قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

دوسری طرف ملک میں کورونا وائرس کے آج  مزید 1415 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 451 ، اسلام آباد میں 21، بلوچستان میں 168 ، پنجاب میں 560 اور گلگت بلتستان میں 2 ، خیبرپختونخوا میں 213 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا کے وار میں تیزی، ایک ہی دن میں 1242 افراد کورونا کا شکار

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 8640 ، بلوچستان میں 1663 ، خیبرپختونخوا میں 3712 ،اسلام آباد میں 485 ، گلگت بلتستان میں 388 ، پنجاب میں 8693 اور آزاد کشمیر میں 76 مریض موجود ہے۔

یاد رہے اس سے قبل  ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 451 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 8640 ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version