کینیڈین ہم منصب سے عالمی وباء سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت

وزیراعظم عمران خان نے کینیڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو سے ٹیلی فون پربات چیت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء ایک غیرمعمولی آفت ہے جو مزید بین الاقوامی تعاون کا تقاضا کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے ہم منصب جسٹن ٹروڈو سے وزیراعظم عمران خان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس پربات چیت کرتے ہوئے کورونا وائرس کی عالمی وباء سے پیدا ہونے والی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دوسرے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔
عمران خان نے کہاکہ پاکستان کودوسرے ترقی پذیرملکوں کے ساتھ زندگیاں بچانے اور وائرس پر قابو پانے کے دوہرے چیلنج کا سامنا ہے جبکہ بیک وقت معیشت کوبھی سہارا دیا جانا ہے۔
انہوں نے گروپ بیس کے قرضوں کی واپسی میں رعایت کے پروگرام میں پاکستان کوشامل کرنے کے لئے حمایت پر کینیڈا کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے لوگوں کی زندگیاں بچانے، سماجی اورمعاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ایک مربوط لائحہ عمل کے حوالے سے ترقی پذیرملکوں کوایک بڑی مالی رعایت دینے کی ضرورت پر زوردیا۔
عمران خان نے بھارت میں کوروناوائرس کی آڑ میں مسلمان اقلیت کے ساتھ ناروا سلوک پر گہری تشویش کا اظہاربھی کیا۔
انہوں نے اپنے کینیڈا کے ہم منصب کومقبوضہ کشمیرکی صورتحال کے بارے میں بتایا جہاں مواصلاتی پابندیوں، ادویات اوردوسری ضروریات تک رسائی میں رکاوٹوں کے باعث کشمیریوں کوکوروناوائرس کی وباء کے حوالے سے سخت مصائب کاسامنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News