Advertisement

پاکستان نے کلبھوشن کیس میں بھارتی وکیل کے بیانات کو مسترد کر دیا

ayesha

پاکستان نے کلبھوشن یادیو کیس میں بھارتی وکیل کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی عدالت کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق بھارتی وکیل ہریش سالوے کے بیانات کیس کے حقائق کے منافی ہیں جبکہ پاکستان عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر پوری طرح عمل کر رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی وکیل  کے بے بنیاد اور غلط بیانات کو پختگی کے ساتھ رد کرتا ہے، ذمہ دار ملک ہونے کے ناطے پاکستان اپنی تمام بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری کرتا ہے۔

عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت کے فیصلے کے مطابق نظرثانی کے اقدامات کیے جارہے ہیں اور ایک ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے پاکستان بین الاقوامی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے۔

واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستان کو عالمی فورم پر بڑی کامیابی ملی تھی جبکہ بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔

Advertisement

عالمی عدالت انصاف نے بھارت کی جانب سے کلبھوشن یادیو کی واپسی، رہائی اور فوجی عدالت کا فیصلہ ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version