فنڈز کی تقسيم ميں احساس ڈيٹا اور شفافيت کا مکمل خيال رکھا جائے گا

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گذشتہ روز انہوں نے احساس ايمرجنسی کيش پروگرام کے کيٹيگری فور ليبرز سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ گذشتہ روز احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت نوکريوں سے نکالے جانے والے مزدوروں کو پی ايم کووڈ ريليف فنڈ سے امداد دی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ريلف فنڈ ميں دئيے جانے والے ہر روپے پر حکومت بھي 4 روپے جوڑے گی اور ساتھ ہی ساتھ فنڈز کي تقسيم ميں احساس ڈيٹا اور شفافيت کا مکمل خيال رکھا جائے گا۔
میں نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈکوان مستحق افراد کیلیئے مختص کیا ہے جوکورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگارہوگئے ہیں۔ ہرایک روپیہ عطیہ کرنے پرحکومت کی جانب سے4روپے فنڈمیں شامل کیئے جائیں گے۔احساس ایمرجنسی کیش کے شفافیت کے تمام ضابطےاس فنڈ کے تحتCategory-4 کی ادائیگیوں پرلاگوہوں گے۔
Advertisement— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 18, 2020
اس ضمن میں وزیراعظم نےاحساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں رجسٹریشن کالنک بھی شیئر کیا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

